منگل 13؍محرم الحرام 1445ھ یکم اگست 2023ء

سکھر، گودام سے چوری شدہ سینکڑوں موٹرسائیکلیں برآمد

سکھر میں پولیس نے تھانہ سائٹ ایریا کے قریب گودام پر چھاپہ مارکر چوری کی سینکڑوں موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کی جانب سے ملزمان کا پیچھا کرنے پر گودام کا پتاچلا۔

پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.