اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

باجوڑ میں ورکرز کنونشن پر حملہ انتہائی غیر انسانی فعل ہے، اسفند یار ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے باجوڑ میں جے یو آئی کے کنونشن پر حملے کی مذمت کی ہے۔ 

پشاور سے جاری اپنے بیان میں  اسفند یار ولی نے کہا کہ باجوڑ میں ورکرز کنونشن پر حملہ انتہائی غیرانسانی فعل ہے۔ مشکل وقت میں اے این پی کا ہر کارکن جے یو آئی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

اے این پی کے سربراہ نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے اس خطے میں جاری جنگ میں پشتونوں کو ایندھن بنایا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جب تک دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا نہیں دی جائیگی تب تک جنگ کا خاتمہ ممکن نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.