منگل 13؍محرم الحرام 1445ھ یکم اگست 2023ء

ورکرز کنونشن میں شریک ہونا تھا پروگرام آخری لمحات میں منسوخ ہوا، حافظ حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے باجوڑ میں دھماکے کا نشانہ بننے والے ورکرز کنونشن میں شرکت کرنی تھی۔

حافظ حمد اللّٰہ نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جے یو آئی کے اس ورکرز کنونشن میں مجھے بھی شریک ہونا تھا لیکن آخری لمحات میں میرا جلسے میں شرکت کا پروگرام منسوخ ہوا۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ یہ جہاد نہیں دہشتگردی اور ریاست پر حملہ ہے، کارکنوں کا مقدس خون اسلام اور ملک دشمن قوتوں کو ہضم نہیں ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ باجوڑ جلسے پر حملے کی فوری تحقیقات ریاست کی ذمے داری ہے۔

واضح رہے کہ باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے میں 35 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.