اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

باجوڑ دھماکا خودکش لگتا ہے، تحقیقات جاری ہیں، آر پی او ملاکنڈ ناصر ستی

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملاکنڈ ناصر ستی نے کہا ہے کہ باجوڑ دھماکا خودکش لگتا ہے لیکن تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ناصر ستی نے کہا کہ باجوڑ کے صدر مقام خار میں ہونے والے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی-ف) کے ورکرز کنونشن کے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ 80 سے زائد زخمی ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے کئی مقامی عہدیداران جاں بحق ہوئے۔ جن میں تحصیل خار کے امیر ضیااللّٰہ جان، تحصیل ناواگنی کے جنرل سیکریٹری حمیداللّٰہ حقانی شامل ہیں۔

خار دھماکے میں جیو نیوز کے کیمرا مین سمیع اللّٰہ بھی شدید زخمی ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.