منگل 13؍محرم الحرام 1445ھ یکم اگست 2023ء

باجوڑ: نوجوان نے جعلی خبر لگوا کر پولیس کی دوڑیں لگوادیں

ضلع باجوڑ کے ایک نوجوان نے غیر ملکی خاتون سے متعلق خبر لگا کر پولیس کی دوڑ لگوادیں۔

ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر غیر ملکی خاتون کی باجوڑ آمد کی جعلی خبر پھیلائی، جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

غیرملکی لڑکی کو سیکیورٹی فراہم کرنے پولیس نوجوان کے گھر پہنچ گی تو علم ہوا کہ نوجوان نے مذاق کیا تھا۔

جعلی خبر پھیلانے اور سرکاری وسائل کے غیر ضروری استعمال پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.