اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

پاکستان نے بیرون ملک کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 400 فیصد بڑھا دیا

پاکستان نے بیرون ملک کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 400 فیصد بڑھا دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس دہندگان کےلیے کریڈیٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس ایک فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد کردیا گیا۔ رجسٹرڈ مگر ٹیکس نہ دینے والے افراد کےلیے کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 2 سے بڑھا کر 10 فیصد کردیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف  ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ٹیکس غیر رہائشی پاکستانیوں کی طرف سے بیرون ملک بڑی رقم کی منتقلی کے باعث بڑھایا گیا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس کی شرح غیر ملکی سرمائے کی بیرون ملک منتقلی روکنے کےلیے بڑھائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.