اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

ایشیز سیریز: امپائر کے بعض فیصلے موضوع بحث

ایشیز سیریز میں دلچسپ مقابلے اپنی جگہ لیکن امپائرز کے بعض فیصلے بھی موضوع بحث بن رہے ہیں۔

مچل اسٹارک کا لیا کیچ اور پھرجونی بیریسٹو کے رن کے بعد اسٹیو اسمتھ کے خلاف رن آوٹ کی اپیل مسترد ہونے پر ایم سی سی کو بھی وضاحت کرنا پڑ گئی۔

انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اوول ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں اسٹیو اسمتھ نے اسٹروک کھیلا اور دوڑ کر 2 رنز لیے لیکن بیریسٹو نے رن آؤٹ کی اپیل کردی۔

اسٹیڈیم میں نصب بڑی اسکرین پر رن آؤٹ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد انگلش کھلاڑیوں نے اسٹیو اسمتھ کے آؤٹ ہونے کی خوشی منانی شروع کی لیکن ٹی وی امپائر کے باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد دیے گئے فیصلے نے انگلش پلیئرز کو مایوس کردیا۔

اس کے فیصلہ کی بھی ایم سی سی کو وضاحت کرنا پڑی کہ قانون 29 اعشاریہ1 میں کہا گیا ہےکہ ’وکٹ تب ٹوٹتی ہے جب اسٹمپ کے اوپر سے کم از کم ایک بیل کو مکمل طور پر ہٹا دیا جاتا ہے، یا ایک یا زیادہ اسٹمپ کو زمین سے ہٹا دیا جاتا ہے۔‘

ایشیز سیریز میں اس سے قبل مچل اسٹارک کے کیچ پر بھی تنازع کھڑا ہوا، پھر جونی بیریسٹو کے رن پر بھی بحث ہوتی رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.