منگل 13؍محرم الحرام 1445ھ یکم اگست 2023ء

ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے واٹر بوائے بن گئے

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے واٹر بوائے بن گئے۔

دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران ہفتے کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم نے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا تھا۔

میچ نہ کھیلنے والے ویرات کوہلی کو اس دوران کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں پانی پلاتا دیکھ کر ان کے مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ برج ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ پہلا میچ بھارت نے جیتا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ یکم اگست کو شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.