اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

سندھ کے بیراجوں میں پانی کی سطح مزید بلند

سندھ کے بیراجوں میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کے بعد دریا کے ساتھ کچے کے رہائشیوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا۔

فلڈ کنٹرول روم کے انچارج نے بتایا ہے کہ سکھر بیراج سے درمیانے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کےانچارج کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 91 ہزار 455 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 3 لاکھ 60 ہزار 55 کیوسک ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کےانچارج  نے یہ بھی بتایا ہے کہ دریا کے ساتھ کچے کے رہائشی محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.