اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

امریکی صدر جو بائیڈن کا یومِ عاشور پر مسلمانوں کیلئے خصوصی پیغام

امریکی صدر جو بائیڈن نے یومِ عاشور کی مناسبت سے مسلمانوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ جل اور مجھے دنیا بھر میں موجود اپنے مسلمان دوستوں اور پڑوسیوں کا احساس ہے جو آج امام حسین ؓ کی قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ ہم قربانی، انصاف اور سب کے لیے برابری کی اقدار کا احترام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی سالِ نو کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر میں نواسۂ رسول ﷺ، حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں انہیں نظرانۂ عقیدت پیش کیا جاتا ہے جبکہ یومِ عاشور کے موقع پر خاص ماتمی مجالس کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.