پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

پنجاب حکومت کی محنت سے یومِ عاشور پُرامن گزرا: محسن نقوی

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالی کے فضل اور پنجاب حکومت کی شبانہ روز محنت سے یومِ عاشور پُرامن گزرا۔

ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات پر صوبائی وزراء، انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پُرامن طریقے سے عشرۂ محرم الحرام کے اختتام پزیر ہونے پر اللّٰہ تعالی کے حضور سر بسجود ہیں۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے عشرہ محرم الحرام کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات پر پولیس کو شاباش دی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں پُرامن ماحول میں مجالس اور جلوس منعقد ہوئے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کرام کا کردار قابلِ ستائش رہا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قیامِ امن کے لیے تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.