اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

پی سی بی کا مشاورتی عمل کل سے پھر شروع ہو گا

‏پاکستان کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کو فوری حتمی شکل دینا ہے جس کے لیے مشاورتی عمل کل سے پھر شروع ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ڈومیسٹک کرکٹ کی شروعات ہے اور اس کے لیے گزشتہ ہفتے مشاورتی عمل کا آغاز کرکٹ کمیٹی کے ہیڈ اور ایڈوائزر ٹو چیئرمین مصباح الحق نے کیا تھا جس کا آغاز اب پھر چھٹیوں کے بعد کل سے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے معاملات زیرِ غور نہیں ہیں کیونکہ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کو جلد از جلد حتمی شکل دینا چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی عمل آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجنز اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی تعداد کے فیصلے کے بعد جلد ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔

پی سی بی کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیوں کے حوالے سے نہ فیصلہ ہوا ہے نہ مشاورت ہوئی ہے، بلاوجہ کا تاثر دیا گیا کہ مینجمنٹ تبدیل کی جا رہی ہے۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق نو چینج نیڈ اِن دی مینجمنٹ کا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی چلایا گیا، سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بھی اس ٹرینڈ کی توثیق کی۔

پی سی بی کے ذرائ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوچز کی تعیناتی کے طریقہ کار کا ضرور جائزہ لیا جائے گا جبکہ فوری تبدیلی ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.