جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

ملک میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے بعد دریاؤں میں سیلابی صورتِ حال برقرار ہے۔

دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے جبکہ دریائے ستلج میں بورے والا کے مقام پر بستیاں سیلابی ریلے سے متاثر ہوئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.