اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزیر خارجہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.