ہفتہ 10؍محرم الحرام 1445ھ29؍جولائی 2023ء

اسلام آباد انتظامیہ کا مزید 2 دن کی مقامی تعطیل کا اعلان

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے عاشورہ محرم کی تعطیل کے بعد مزید 2 دن کی مقامی چھٹی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق 31 جولائی اور یکم اگست کو مقامی سطح پر تعطیل ہوگی۔

انتظامیہ کے مطابق ان 2 دونوں کے دوران تعلیمی ادارے، نجی دفاتر، اسلام آباد کی حدود میں آنے والے بازار، دکانیں اور بینک بھی بند ہوں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق  اس دوران عدالتیں، قانون ساز ادارے، قومی اسمبلی، سینیٹ، سیکریٹریٹ، وزارتیں معمول کے مطابق کام کریں گی۔

اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کو مقامی تعطیل ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.