اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

پاکستان پر حملوں کیلئے ٹی ٹی پی کو القاعدہ کی سرپرستی مل گئی، یو این رپورٹ

افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو پاکستان میں حملوں کےلیے القاعدہ کی سرپرستی مل گئی۔

دہشت گرد سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی اقوام متحدہ کی کمیٹی کی سلامتی کونسل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ افغان صوبے کنڑ میں ٹی ٹی پی نے دیگر دہشت گرد گروہوں کے تربیتی کیمپوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔

کمیٹی نے رپورٹ جاری کر کے پاکستان کی شکایت کی تصدیق کردی کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان طالبان کے برسرِاقتدار آنے کے بعد افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھایا ہے۔

اقوام متحدہ کی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان میں واقع علاقوں پر دوبارہ کنٹرول قائم کرنے کی خواہش مند ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی افغانستان میں آزادانہ طور پر فعال رہی تو علاقائی خطرہ بن سکتی ہے۔

افغان طالبان نے اقوام متحدہ کی رپورٹ غلط قرار دے کر مسترد کردی ہے، یہ رپورٹ 25 جولائی کو پیش کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.