پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

پرانا گولیمار میں ماں بیٹی کو کچلنے والی گاڑی کا ڈرائیور گرفتار، پولیس

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں گاڑی کی ٹکر سے خاتون اور بچی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں سڑکوں کی خراب حالت جان لیوا حادثات کا سبب بنتی رہتی ہے، آج صبح پرانا گولیمار میں سڑک پر موجود گڑھے نے ماں بیٹی کی جان لے لی ہے۔

فیملی جس موٹر سائیکل پر سوار تھی وہ پرانا گولیمار میں گڑھے کی وجہ سے گرگئی اور پیچھے سے آنے والی کار نے موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹی کو کچل دیا۔

فیملی جس موٹر سائیکل پر سوار تھی وہ پرانا گولیمار میں گڑھے کی وجہ سے گر گئی اور پیچھے سے آنے والی کار نے موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹی کو کچل دیا۔

حادثے میں جاں بحق ماں نگینہ کی عمر 30 سال اور بیٹی ارمش کی عمر 5 سال تھی۔

سڑک پر گڑھے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی ماں اور بیٹی کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔

مرحومہ کے دیور کا کہنا ہے کہ میرے بڑے بھائی اپنی فیملی کے ہمراہ سیر کےلیے نکلے تھے، حادثے میں بھابھی اور بھتیجی کا انتقال ہوگیا۔

ہم نے واقعے کی پولیس میں رپورٹ درج کروادی ہے اور ایم ایل او رپورٹ بھی بنوالی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.