اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی، ترکیہ کی شدید مذمت، کارروائی کا مطالبہ

ترکیے نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈنمارک حکومت سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا ڈینش وزیر خارجہ لارس راسموسن سے ٹیلیفونک رابطے میں کہنا تھا کہ ڈنمارک میں مسلسل قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناؤنے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں اس طرح کے اقدامات کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈنمارک قرآن پاک کی بےحرمتی کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.