ہفتہ 10؍محرم الحرام 1445ھ29؍جولائی 2023ء

راولپنڈی: شاپنگ مال میں آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان جل گیا

راولپنڈی کے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، آگ سے کپڑے کی درجنوں دکانیں جل گئیں، کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رحمان آباد کے قریب شاپنگ مال میں آگ لگی تھی، جس پر چار گھنٹے بعد قابو پایا گیا ہے۔

دوران آپریشن متاثرہ شاپنگ مال کی قریبی عمارتوں کوخالی کروا لیا گیا تھا۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ شاپنگ پلازہ  کی بالائی منزل پر کپڑوں کی دکانوں میں لگی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.