بدھ 14؍محرم الحرام 1445ھ2؍اگست 2023ء

بہاول نگر میں سیلفی بناتے ہوئے 3 لڑکے سیلاب میں بہہ گئے

بہاول نگر میں مومیکا روڈ پر سیلفی بناتے ہوئے 3 لڑکے سیلاب میں بہہ گئے، دو لڑکوں کو بچا لیا گیا، تیسرے لڑکے کی تلاش جاری ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل آباد میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری ہے۔ 

گوجرانوالہ شہر اور گرد و نواح میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ شکر گڑھ اور حافظ آباد میں وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش سے شہر کے تمام نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے برساتی ندی نالوں طغیانی آگئی۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سیلابی پانی راجن پور کے چک شہید کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ فصلیں زیر آب آگئیں۔ لوگ اپنی مدد آپ بند بنانے میں مصروف ہیں۔ فلڈ کنٹرول روم نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ندی نالوں کے سیلابی ریلوں سے نشیبی علاقوں کو خطرہ ہے۔

دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ پانی کے بہاؤ میں تیزی کی وجہ نواحی علاقہ ماڑی قاسم شاہ کے بند میں کٹاؤ جاری ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔  جس میں  مختلف نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سیلابی ریلے سے متاثرہ پنجرہ پل کا عارضی راستہ 7 روز گزرنے کے بعد بھی بحال نہ ہوسکا۔ دریائے لہڑی سے آنے والا سیلابی ریلہ میر واہ سے گزر رہا ہے۔

حب ڈیم سے آنے والے ریلے سے حب ندی کے متبادل راستہ مزید متاثر ہونے سے کراچی کا بلوچستان سے براہ راست زمینی رابطہ منقطع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.