ہفتہ 10؍محرم الحرام 1445ھ29؍جولائی 2023ء

لندن: ریلوے یونین اور ڈاکٹروں کا ہڑتال کا اعلان

برطانیہ میں ایک جانب ڈاکٹروں کی تنظیم تو دوسری جانب ٹرانسپورٹ میں ٹرین یونین نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ 

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرین، میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ ورکرز یونین (آر ایم ٹی) کے ممبران نے تنخواہ اور دیگر مطالبات کے حق میں ہڑتال کردی۔

یونین نے صارفین کو سوشل میڈیا اور ای میل کے ذریعے ہڑتال سے آگاہ کردیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے باعث مسافروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ ٹرانسپورٹ سیکریٹری نے ٹرین یونین پر کڑی تنقید کی ہے۔ 

دوسری جانب برطانیہ میں جونیئر ڈاکٹرز کی تنظیم برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن (بی ایم اے) نے 4 روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا۔ 

برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کی ہڑتال 11 اگست سے 15 اگست تک ہوگی

برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر ہڑتال کر رہی ہے۔

ادھر برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی تنخواہ میں 6 فیصد اضافے کا اعلان کرچکی ہے۔

جونیئر ڈاکٹرز کی تنظیم نے تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کو مسترد کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.