ہفتہ 10؍محرم الحرام 1445ھ29؍جولائی 2023ء

بیلی جین کنگ کپ: پاکستان نے ترکمانستان کو 0-2 ہرادیا

بیلی جین کنگ کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ریلیگیشن پلے آف میں ترکمانستان کو ہرادیا۔ پاکستان نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔ 

ریلیگیشن پلے آف میں کامیابی کے بعد پاکستان ایشین اوشیانا زون کے گروپ ٹو میں برقرار ہے۔

آخری میچ جیت کر پاکستانی خواتین گروپ تھری میں تنزلی سے محفوظ رہیں۔ 

پلے آف سے قبل پول میچز میں پاکستان کو 5 میں سے 4 میچز میں شکست ہوئی تھی۔

پاکستان ٹیم سارہ ابراہیم، اشنا سہیل، مہک کھوکھر، آمنہ قیوم، سارہ محبوب پر مشتمل تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.