اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

وزیر خارجہ بلاول بھٹو 30 جولائی کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری 30 جولائی کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو اور متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ وزیرِ خارجہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کے بھائی کے انتقال پر تعزیت بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.