ہفتہ 10؍محرم الحرام 1445ھ29؍جولائی 2023ء

کراچی: موٹرسائیکل سے گرنے والی ماں بیٹی کو گاڑی نے کچل دیا

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں افسوس ناک حادثے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار افراد گڑھے کے باعث گر گئے تھے جس کے بعد پیچھے سے آنے والی گاڑی نے موٹرسائیکل پر سوار ماں بیٹی کو کچل دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت 5 سالہ ارمش اور 30 سالہ نگینہ کے نام سے ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.