ہفتہ 10؍محرم الحرام 1445ھ29؍جولائی 2023ء

چینی نائب وزیراعظم کل پاکستان آئیں گے

چین کے نائب وزیرِ اعظم ہی لیفینگ 30 جولائی کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق چینی نائب وزیرِ اعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر تقریب میں شرکت اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو اور دیگر حکومتی شخصیات سے بھی چینی نائب وزیرِ اعظم کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیرِ اعظم یکم اگست کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی نائب وزیرِ اعظم کی آمد کے موقع پر دو روز کی تعطیلات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو سمری بھی ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.