جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

کراچی، گارمنٹس فیکٹری کی آگ 13 گھنٹے بعد بجھا دی گئی

کراچی میں لانڈھی ایکسپو پروسیسنگ زون کی گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر 13 گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی شدت سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا، آگ بجھانے کے عمل میں 14فائر ٹینڈر اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا۔

فیکٹری کی آگ بجھانے کے عمل کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی بھی ہوا۔

واضح رہے کہ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کی شدت بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈر، واٹر ٹینکر اور اسنارکل بھی طلب کی تھی۔

آگ کی شدت کی وجہ سے فیکٹری کے کچھ حصے کی چھت اور دیواریں گرگئیں،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر آفیسر عارف منصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ فیکٹری میں کپڑے کے ساتھ گتا اور پلاسٹک بھی موجود تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری کی چھتیں پریکاسٹ کی بنی ہوئی ہیں، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.