اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

خیبر، جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک

ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جولائی کو خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔

فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

28 جولائی کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

 ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس جاری ہے، علاقہ مکینوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.