ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتِ حال ہے۔
مانسہرہ میں سیلابی ریلا سڑک بہا لے گیا، لینڈ سلائیڈنگ سے اوگی دربند روڈ بند ہوگئی، شہر میں اونچائی پر بنا قبرستان شدید متاثر ہوگیا۔
ضلع مہمند میں ندی نالوں میں طغیانی سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
سندھ کی تحصیل میہڑ کے قریب دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، گاؤں دودو کلھوڑو میں بند ٹوٹنے سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردونواح میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، مقامی نالےمیں بہہ جانے والی ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو بچالیا گیا۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ مزید موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے اربن فلڈنگ اور بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کی وارننگ دے دی۔
دریائے سندھ میں 30 جولائی سے گڈو اور سکھر کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Comments are closed.