جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست

تاشقند میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں مسلسل 4 فتوحات کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان ٹیم اب تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں میزبان ازبکستان نے 1-3 سے شکست دے دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چاروں گیمز میں زبردست مقابلہ ہوا، تاہم ازبکستان کے پلیئرز نے بہترین فنش کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کے خلاف ازبکستان کی کامیابی کا اسکور 23-25، 25-21،17-25 اور 23-25 رہا۔

سیمی فائنل میں شکست کے بعد اب پاکستان ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی، جس میں اس کا مقابلہ چائینز تائپے سے ہوگا۔

چائنیز تائپے کو سیمی فائنل میں ایران نے شکست دی تھی، ایونٹ کی ٹاپ تین ٹیمیں اگلے سال ہونے والی ورلڈ انڈر 17 چیمپئن شپ کےلیے کوالیفائی کرجائے گی۔

ورلڈ چیمپئن شپ میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کو تیسری پوزیشن کا میچ جیتنا لازمی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.