جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

کراچی میں لانڈھی کی گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹرز 9 فائر ٹینڈر اور ایک اسنارکل کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں آج دوپہر کو لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا۔ 

آگ کی شدت کی وجہ سے دیوار اور چھت کا ایک حصہ گر گیا ہے۔ حکام نے آگ کی شدت تیسرے درجے کی قرار دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.