جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

محمد رضوان کا دو دن میں دو مختلف براعظموں میں کرکٹ کھیلنے کا منفرد کارنامہ

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے دو دن میں دو مختلف براعظموں میں کرکٹ کھیل کر منفرد کارنامہ انجام دیا ہے۔

محمد رضوان نے کل کولمبو سری لنکا میں پاکستان ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلا تو آج بریمپٹون کینیڈا میں وینکوور نائٹس کی طرف سے گلوبل ٹی20 میچ میں شرکت کی۔

محمد رضوان کو کولمبو ٹیسٹ میں کنکشن متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

کولمبو سے بریمپٹن کا فاصلہ 14000 کلو میٹر ہے اور کم از کم فلائٹ دورانیہ 18 گھنٹے ہے۔

سوشل میڈیا پر اکثر فینز کی محمد رضوان کی کھیل سے لگن پر پذیرائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

فینز کا کہنا ہے کہ کل کولمبو، آج کینیڈا میں کھیل کر رضوان کی کھیل سے محبت ثابت ہوتی ہے، جکبہ بعض شائقین نے فٹنس اور ورک لوڈ کو مینج نہ کرنے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.