سندھ کے کچے میں خوف اور دہشت کی علامت بن جانے والا ڈاکو اندھڑ گینگ کا سرغنہ جانو اندھڑ پولیس آپریشن میں مارا گیا۔
کشمور میں کیے گئے پولیس آپریشن میں جانو اندھڑ کے 7 ساتھی بھی ہلاک ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق پولیس نے کشمور کے علاقے گھیل پور میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں جانو اندھڑ سمیت 6 ڈاکو مارے گئے۔
آپریشن کے دوران پولیس پارٹی کا گھیراؤ کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کے دوران مزید 2 ڈاکو بھی مارے گئے۔
ڈاکو جانو اندھڑ کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر تھا۔
ڈاکو جانو اندھڑ دو سال قبل رحیم یار خان کے چوک ماہی میں 9 افراد کے قتل کا مرکزی ملزم بھی تھا۔
Comments are closed.