جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

پیرس: عزاخانہ سکینہ ؓ کے زیرِ اہتمام علمِ غازی عباس ؓ برآمد

فرانس کے درالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میں عزاخانہ سکینہ ؓ کے زیرِ اہتمام علمِ غازیٔ عباس ؓ برآمد کیا گیا۔

عزا خانہ سکینہ ؓ میں سینکڑوں عزاء داروں نے نوحہ خوانی اور ماتم کیا۔

عزاء داروں نے نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ کو غازی عباس ؓ کی شہادت کا پرساء پیش کیا۔

بعد ازاں علامہ حامد رضا نے مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کربلا اور امام حسین ؓ  اور ان کے رفقاء کی دینِ اسلام کے لیے قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.