جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

بی آئی یو منشیات کیس: وی سی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ مقرر

بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی (بی آئی یو) میں منشیات کیس کی تحقیقات کیلئے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

چیف سیکیورٹی آفیسر کے خلاف تھانہ بغداد الجدید میں پولیس کی مدعیت میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر دی گئی ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی یونیورسٹی اسکینڈل سے جڑے تمام افراد سے متعلق تحقیقات کرے گی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ قوم کے سامنے مکمل حقائق پیش کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.