ہفتہ 10؍محرم الحرام 1445ھ29؍جولائی 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

چیئرمین پاکستان تحریکی انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 2 اگست کو چارج فریم کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی اگلی سماعت پر پیش ہوں۔

تحریری حکم نامے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹِ گرفتاری کی تعمیل کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔

ان کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے پاس کیس کا ریکارڈ نہیں، وکیل نے ریکارڈ حاصل کرکے کیس تیار کرنے کی استدعا کی، یہ استدعا منظور کی گئی۔ 

الیکشن کمیشن نے کہا کہ وکیل لاء ونگ سے دستاویزات حاصل کرلیں۔ 

حکم نامے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے لہذا اس وقت کیلئے ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.