جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

چلاس: سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی، 8 افراد جاں بحق

چلاس کے علاقے گیٹی داس میں سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر چلاس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گیٹی داس کے مقام پر کار اور وین کی ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا، کار سے ٹکر کے بعد وین کھائی میں گری اور اس میں آگ لگ گئی،اسسٹٹ کمشنر

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.