جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

امریکا: ٹرمپ پر رہائش گاہ سے سرویلینس ویڈیو غائب کرنے کا سنگین الزام

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنی رہائش گاہ سے سرویلینس ویڈیو غائب کرنے کی کوشش کا سنگین الزام بھی عائد ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دورانِ تفتیش سابق امریکی صدر اپنی رہائش گاہ ماراے لاگو کا سرور ڈیلیٹ کرنے کی کوشش میں بھی ملوث قرار پائے گئے۔

خفیہ دستاویز کیس میں سابق صدر ٹرمپ کی رہائش گاہ کی دیکھ بھال پر مامور Carlos De Oliveira بھی لپیٹ میں آ گیا۔

وفاقی پراسیکیوٹر کا دعویٰ ہے کہ سابق صدر نے ملازم سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ماراے لاگو میں لگے سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی جائے تاکہ تفتیش کاروں کے ہتھے نہ چڑھ سکے۔

خیال رہے کہ سابق صدر پر قومی سلامتی سے متعلق اہم امور کی معلومات غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کے 31 الزامات پہلے ہی عائد ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.