جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ای ٹکٹ کا اجراء نہیں ہو گا

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ای ٹکٹ کا اجراء نہیں ہو گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ تماشائیوں کے لیے ای ٹکٹ کی سہولت نہیں ہو گی اور کرکٹ شائقین کو ٹکٹس اپنے ساتھ رکھنا ہوں گے۔

جے شاہ نے کہا ہے کہ احمد آباد اور لکھنؤ جیسے بڑی گنجائش والے اسٹیڈیمز کے لیے میگا ایونٹس کے دوران ای ٹکٹس ممکن نہیں، 7 سے 8 سینٹرز پر فزیکل ٹکٹس ایڈوانس میں دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ مل کر جلد ٹکٹس کی بکنگ کی تاریخوں کا اعلان  کریں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ پارٹنرز کے ساتھ مل کر اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والوں کو مفت پانی فراہم کیا جائے گا چاہے وہ بوتل میں ہو یا گلاس میں لیکن فراہم کیا جانے والا پانی مفت ہی ہو گا۔

ورلڈکپ کا نیا شیڈول دو سے تین دن میں جاری کریں گے، سیکریٹری بی سی سی آئی

انہوں نے مزید کہا کہ صحت مندانہ ماحول اور صفائی ستھرائی اس وقت ٹاپ ایجنڈا ہے۔

واضح رہے کہ اس مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائے گا اور میگا ایونٹ میں پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.