جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا، طویل اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر پر بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی ڈومیسٹک کرکٹ شیڈول اور پاتھ وے پروگرامز، ڈومیسٹک کرکٹ کے شیڈول ریجنز اور ڈپارٹمنٹل ٹیموں پر بات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی عمل آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا، کرکٹ کمیٹی کے اراکین قومی سلیکشن کمیٹی اور کوچز کے حوالے سے آئندہ ہفتے اجلاس ہو گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاسوں میں ان معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق کے علاوہ سابق کرکٹرز راشد لطیف، انضمام الحق اور محمد حفیظ نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق اور محمد حفیظ نے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق انضمام الحق سے معاملات پر تکینکی مسائل کی وجہ سے تفصیلی بات نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد تجاویز چیئرمین منجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو پیش کریں گے، جو تمام معاملات کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.