جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

پی پی رہنما کے گھر پر دستی بم حملہ اور ایک کروڑ روپے بھتے کیلئے کال

خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما پیر اسلم کے گھر پر دستی بم سےحملہ کیا گیا، حملے میں پیر اسلم اور اہلخانہ محفوظ رہے۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رسالپور میں پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما پیر محمد اسلم کے گھر پر دستی بم سےحملہ کیا گیا، جس سے ہجرے کی دیواروں اور کھڑکیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما پیر اسلم کو مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے بھتہ کیلئے افغان نمبرز سے کال اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کی جانب سےخط بھی موصول ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.