جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

برطانوی شہریوں کو اب گرم موسم کا عادی ہونا پڑے گا

اب برطانیہ کے شہریوں کو بھی گرم موسم کا عادی ہونا ہوگا۔ لندن سے برطانوی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق رواں صدی کے اختتام تک شدید گرم موسم برطانیہ میں معمول ہوگا۔ 

رپورٹ کے مطابق کاربن کا اخراج جاری رہا تو 2060 میں اوسط درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔ 

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کا مزید کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات برطانیہ کے تمام حصوں پر ظاہر ہو رہے ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 2013 سے 2022 تک کا عرصہ ریکارڈ پرگرم ترین دور تھا۔ 

محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ساحلوں کے قریب بھی 1870 کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا۔ 2022 میں گزشتہ 6 دہائیوں کے مقابلے میں سب سے کم برف پڑی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.