جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

برطانوی پولیس افسران کے ریکارڈ استعفے، محکمے میں عملے کی کمی

برطانیہ میں پولیس افسران کی جانب سے ریکارڈ تعداد میں استعفے موصول ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں محکمہ پولیس میں عملے کی کمی ہوگئی ہے۔ 

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تنخواہ اور شرائط پر تحفظات کی وجہ سے پولیس فیڈریشن نے بھرتی برقرار رکھنے سے خبردار کر دیا ہے۔ 

رپوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تقریباً 9,200 افسران نے اس سال مارچ تک پولیس سروس چھوڑ دی۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس میں رضاکارانہ استعفے کے ذریعے رخصت کا تناسب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.