جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہرِ قائد کراچی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 18 سے 27 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.