جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ، وزیر مملکت مصدق ملک کے ایم او یو پر دستخط

وزیر مملکت مصدق ملک نے گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ کے ایم او یو پر دستخط کر دیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ توانائی کا شعبہ ترقی کے لیے اہم ہے، گیس کے شعبے میں ملک کو خود کفیل بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گرین ریفائنری پروجیکٹ پر دس 10 سے کام ہو رہا تھا، اس پروجیکٹ کو پایۂ تکمیل تک موجودہ حکومت نے پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ توانائی ہے تو نوکریاں ہیں، کاروبار ہے خوش حالی ہے، توانائی کو جدید تقاضوں پر رکھنا ملک کے لیے نفع بخش ہے۔

مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پرانے کنوؤں کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے، ایل این جی کا معاہدہ تاریخی ہے، قازقستان کے ساتھ سستی ایل این جی کا معاہدہ ہوا ہے، روس سے معاہدہ بھی بہت اچھی ٹرمز پر ہوا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران گیس اور تیل کی پیداوار میں خاطر خوا اضافہ کیا، تیل اور گیس کی پیدوار پر پچھلے 4 سال میں کام نہیں کیا گیا، جب حکومت میں آئے تو ملک میں گیس کا بحران تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ 1 سال کے دوران 1.1 ارب ڈالرز کی گیس سسٹم میں ڈالی گئی ہے، 138 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں شامل کی ہے، آذربائیجان کے ساتھ ایل این جی فراہمی کامعاہدہ ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ آذربائیجان سے معاہدے کے تحت ہر ماہ ملک میں ایک ایل این جی کارگو آئے گا، روس کے ساتھ تیل کے معاہدے کا فائدہ جلد عوام کو پہنچے گا، گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ سے ملکی زرِ مبادلہ پر بوجھ میں کمی آئے گی۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ جی سی سی ممالک کے ساتھ بھی تیل کی خریداری سے متعلق بات جاری ہے، ریفائنری سے خام تیل کی خریداری میں بچت ہو گی، جی سی سی ممالک کے ساتھ منصوبے فائنل اسٹیج پر ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنے والی حکومت کو ترقی کی دوڑ میں شامل پاکستان دے کر جائیں گے، ہم رینیوایبل انرجی پر کام کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.