یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 15 افراد کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں۔
یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 15 افراد کی لاشیں پنجاب کے شہر گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی و دیگر شہروں میں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔
ترجمان یونانی حکام کے مطابق ڈی این اے میچنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، مزید کسی پاکستانی کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 پاکستانیوں کی ڈی این اے سے تصدیق کے بعد میتیں پاکستان منتقل کی گئی تھیں۔
3 پاکستانیوں کی میتیں یونان سے قطر ایئر ویز کے ذریعے لاہور پہنچائی گئی تھیں۔
Comments are closed.