جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

کراچی: کورنگی کاز وے ٹریفک کیلئے آج بھی بند

کورنگی کاز وے کے دونوں ٹریک بارش کا پانی آنے سے ٹریفک کے لیے آج بھی بند ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو گودام چورنگی سے جام صادق پل بھیجا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بلوچ پل سے ٹریفک کو ایکسپریس وے قیوم آباد بھیجا جا رہا ہے۔

صدر، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، نارتھ ناظم آباد،، کورنگی، ملیر اور گلستان جوہر میں بادل برسے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہ سکتا ہے جبکہ بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.