جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

کولمبو ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگ 576 رنز پر ڈیکلیئر کر دی

کولمبو ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے دن کے آغاز پر کچھ ہی دیر بیٹنگ کرنے کے بعد سری لنکا پر 410 رنز کی برتری حاصل کرتے ہی اننگ ڈیکلیئر کی۔

آج کے دن کا کھیل شروع کرنے والے آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 50 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

مجموعی طور پر پہلی اننگ میں پاکستان ٹیم کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، عبداللّٰہ شفیق نے 4 چھکے اور 19 چوکوں کی مدد سے 201 رنز بنائے۔

سعود شکیل 57، شان مسعود 51، بابر اعظم 39، سرفراز احمد 14 اور امام الحق نے 6 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگ میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کو 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.