جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

سعودی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

سعودی رائل ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ بدھ کی سہ پہر تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں عملے کے ارکان ہلاک ہوگئے۔ 

سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں حادثے کی تفصیلات بتائیں۔ 

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز رائل ایئر فورس کا ایک لڑاکا طیارہ ایف 15ایس اے خمیس مشیط کے کنگ خالد ایئربیس کے تربیتی علاقے میں ایک تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ 

سرکاری ترجمان نے حادثے میں طیارے کے عملے کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اپنا کام شروع کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.