جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

بلوچستان، موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی

بلوچستان کے شہر واشک اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

سیلابی ریلے کی زد میں آکر 50 سے زائد کچے مکانات گر گئے، متاثرین کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہوئے۔

بسیمہ میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کئی حفاظتی بند ٹوٹ گئے، ڈیرہ مراد جمالی میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیرہ سے ڈیرہ بگٹی اور سوئی سے کشمور جانے والی سڑکیں بند ہیں۔

ایکسین ایری گیشن کے مطابق ناڑی بینک سے 32 ہزار کیوسک اور دریائے گھگی سے 6 ہزار 612 کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جبکہ ربی کینال سے 2 ہزار کیوسک سیلابی ریلہ داخل ہوگیا ہے۔

ادھر پنجاب کے علاقے چونیاں اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ 

دوسری جانب آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

تتہ پانی میں پہاڑی تودہ گرنے سے 3 خواتین دب گئیں جن میں سے ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.