جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

سعودیہ، قطر اور امارات پاکستانی ترقی میں شراکت دار، سابق سعودی سفیر

پاکستان میں سابق سعودی سفیر علی عواض العسیری نے اپنے مضمون میں انکشاف کیا ہے کہ خلیجی ممالک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں شراکت دار بننے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

سفیر نے مضمون میں لکھا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات نے 8 ارب ڈالر یعنی 2 کھرب 3 ارب روپے سے ’’پاکستان ساورن فنڈ‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مضمون میں مزید لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر استحکام کی راہ پر ڈال دیا، آرمی چیف اور دیگر فوجی حکام کی شمولیت سے تسلسل، شفافیت اور احتساب کی اہم ضمانت مل گئی۔ 

سابق سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ 2035 تک پاکستان کی معیشت ایک کھرب ڈالر ہوجائے گی، پاکستان کو چاہیے کہ خلیجی ملکوں سے مل کر نقصان میں جانے والے اداروں کی نجکاری کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.